سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
پاکستانی حکام کی جانب سے سعودی معاون وزیردفاع کا اسلام آباد پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کرینگے۔ ملاقات میں پاک سعودیہ دفاعی تربیت سمیت دفاعی امورزیربحث آئینگے اور دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
گزشتہ روز سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تھی۔