محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے گزشتہ 3 ماہ کے دوران سوشل میڈیا پر چلنے والے ٹرینڈز کی مانیٹرنگ رپورٹ تیار کرلی۔
رپورٹ کے مطابق ایکس سابقہ ٹوئٹر پر چلنے والے 17 سیاسی ٹرینڈ حساس قرار دیے گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ملک دشمن ٹرینڈز زیادہ تر بیرون ملک بیٹھے افراد نے چلائے، ٹرینڈز میں پنجاب پولیس اور اعلیٰ شخصیات پر بےجا تنقید کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق قوم پرستی، بلوچستان اور گوادر سے متعلق 10 ٹرینڈز کو بھی مانیٹر کیا گیا۔