کراچی کے علاقے ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئے جبکہ موقع پر موجود شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق چار ملزمان شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ موقع پر موجود افراد نے ایک ملزم کو پکڑ لیا۔
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون اور بزرگ شہری زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
موقع پر موجود شہری کی فائرنگ سے ایک ملزم بھی مارا گیا جبکہ ہلاک ڈاکو کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایاکہ جاں بحق خاتون کی شناخت شاہدہ کے نام سے کی گئی اور وہ مقامی اسکول میں بطور آیا ملازمت کرتی تھی۔
حکام کے مطابق واقعے کے وقت خاتون وہاں سے گزر رہی تھی تو گولی کا نشانہ بنی اور قریبی آبادی کی رہائشی ہے۔