بالی وڈ اداکار سلمان خان کے گھر فائرنگ کے واقعے میں دوران تحقیقات نیا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس ذرائع کا بتانا ہےکہ سلمان خان کے گھر فائرنگ کیس میں ملوث ایک اور مشتبہ شخص کو بدھ کی رات ریاست ہریانہ سے حراست میں لیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس شخص نے لارنس بشنوئی گینگ اور شوٹروں کے درمیان رابطہ کار کے طور پر کام کیا جب کہ 24 سالہ شوٹر وکی گپتا اور 21 سالہ ساگر کمار پہلے ہی پولیس کی حراست میں ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق شوٹر ساگر کمار اور اس کے ساتھی وکی گپتا دونوں کو مبینہ طور پر فائرنگ کرنے کے لیے 4 لاکھ روپے کی پیشکش کی گئی تھی جس میں سے ایک لاکھ روپے پیشگی دیے گئے تھے۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ سلمان خان کے گھر فائرنگ کرنے کا مقصد صرف سلمان خان کو ڈرانا تھا انہیں قتل کرنا نہیں تھا۔