پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کرنےکی درخواست سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروادی گئی۔
پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے شبلی فراز کی بطور قائد حزب اختلاف نامزدگی کی درخواست جمع کروائی۔
سینیٹر شبلی فراز کی نامزدگی پر تحریک انصاف کے تمام 19سینیٹرز کے دستخط موجود ہیں۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سینیٹر شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کیا ہے۔