بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے وزرا سے حلف لیا۔
بلوچستان کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی،گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے 14 رکنی کابینہ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین پر مشتمل کابینہ نے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والے وزرا میں میر صادق عمرانی ،علی مدد جتک ،ظہور بلیدی ،نور محمد دمڑ ،سردار فیصل جمالی ،سردار سرفراز ڈومکی ، سردار عبدالرحمان کھیتران ،میر سلیم احمد کھوسہ ، میر عاصم کردگیلو ،بخت کاکڑ،نواب زادہ طارق مگسی ، میر شعیب نوشیروانی ، راحیلہ حمید درانی اور میر ضیا اللہ لانگو شامل ہیں ۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ ، اراکین اسمبلی ، اعلیٰ سول و ملٹری بیو رو کریسی نے شرکت کی۔
وزرا کی وزارتوں کے قلمدانوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔