مقبوضہ فلسطین کے علاقے طولکرم کے نورشمس کیمپ میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں طولکرم بریگیڈ کے کمانڈر ساتھی سمیت شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق جھڑپیں اسرائیلی فوج کے طولکرم کے نورشمس کیمپ میں 20 گھنٹوں سے جاری آپریشن کے دوران ہوئیں۔ جھڑپوں میں طولکرم بریگیڈ کے کمانڈر ابو شجاع الجابر اور ان کا ساتھی امیر ابوخدیجہ شہید ہوگئے۔

جھڑپوں کے دوران اسرائیلی بکتر بند گاڑی پر دھماکا خیز مواد سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 اسرائیلی اہلکار زخمی ہوگئے۔

خیال رہے مغربی کنارے میں پہلے سے جاری اسرائیلی جارحیت میں 7 اکتوبر کے بعد سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

7 اکتوبر سے بعد سے مغربی کنارے میں اسرائیلی افواج اور اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں میں 450 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version