وزیر اعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف دورے میں پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق سعودی حکام سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہناہے کہ وزیر اعظم کے دورے کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان آئیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف بھی 5 روزہ دورے پرچین روانہ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف کا دورہ چین ذاتی نوعیت کا ہے، وہ چین کے دورے میں اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔