نوشکی میں گزشتہ دنوں 12 افراد کی قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

نوشکی واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو بلوچستان حکومت کی طرف سے 10، 10 لاکھ روپے کے چیک پہنچا دیے گئے۔

نوشکی واقعے میں جاں بحق افراد میں سے 6 کا تعلق منڈی بہاؤالدین جبکہ 3 گوجرانوالا کے مختلف علاقوں کے رہائشی تھے۔

ڈپٹی کمشنر نوشکی حبیب اللہ بلوچستان حکومت کی جانب سے مالی امداد کے چیک لیکر پہلے منڈی بہاؤالدین پہنچے اور پھر کمشنر دفتر گوجرانوالہ میں متاثرہ خاندانوں کے لواحقین میں چیک تقسیم کیے گئے۔

ڈی سی نوشکی نے بتایا کہ دہشت گرد حملے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، باقی ملزمان کو بھی گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ بلوچستان میں لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے مزید چیک پوسٹیں بنا رہے ہیں اور شاہراہوں پر مؤثر پیٹرولنگ کے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version