اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے انسپکٹر عمران کی طبیعت ساناز ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایف آئی اے افسر کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی ایف آئی اے انسپکٹر عمران طبیعت ساناز ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
پولیس حکام کے مطابق انسپکٹر عمران جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت میں تھے کہ اچانک طبیعت ناساز ہو گئی اور دل کا دورہ پڑا۔
انسپکٹر عمران کو پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ انتقال کرگئے۔
انسپکٹر عمران کارپوریٹ کرائم سرکل میں بطور ایس ایچ او تعینات تھے جو آج عدالت میں ریکارڈز پیش کرنے کیلئے آئے تھے۔