پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے۔
بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 692 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔
کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 72 ہزار 51 پوائنٹس پر بند ہوا۔ جب کہ کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 72 ہزار 414 پوائنٹس رہی۔
خیال رہے کہ آخری کاروباری روز میں 100 انڈیکس 71 ہزار 359 پر بند ہوا تھا۔