9 سال قبل قطر سے کیے گئے معاہدے کی دستاویز گم ہوگئی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے 9 سال قبل قطر سے کیے گئے معاہدے کی دستاویز گم ہونے کا نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق چھان بین کے باجودہ معاہدے کی کابینہ سے توثیق کی دستاویز نہ مل سکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر قطر کے 2015 میں دورہ پاکستان کے د وران معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے، قطر نے معاہدے کی منظوری کے بعد دستاویزپاکستان کے حوالے کردی تھیں۔
ذرائع نے بتایاکہ معاہدےکے مطابق دونوں ممالک کےدرمیان معلومات کاتبادلہ، ریسرچ اور اسٹڈیز ہونا تھیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر 9 سال پرانے معاہدے کی کابینہ سے دوبارہ منظوری حاصل کرلی گئی، قومی ورثہ ڈویژن کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔