بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی۔

بھارتی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق 19 سالہ عائشہ بھارت میں پیدا ہوئی تھیں اور اب وہ پاکستان کے شہر کراچی میں رہائش پذیر ہیں، عائشہ پہلی بار 2019 میں دل کی سنگین بیماری میں مبتلا ہوئیں اور بھارت کے شہر چنئی علاج کیلئے گئی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ کے دل کے وال میں لیکج تھی جس کے سبب وہ لائف سپورٹ سسٹم پر زندہ تھیں۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ دل کے وال میں لیکج کی وجہ سے دل کا ٹرانسپلانٹ ہونا تھا جس پر 35 لاکھ روپے کا خرچ بتایا گیا جسے اسپتال اور شہر چنئی میں قائم ایشوریام ٹرسٹ نے برداشت کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ اینڈ لنگ ٹرانسپلانٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کے آر بالاکرشنن کا کہنا ہے کہ عائشہ خوش قسمت ہے کہ اسے فوری دل کا عطیہ مل گیا جب کہ بیرون ملک سے آئے لوگوں کو اعضا کا عطیہ ملنا مشکل ہوتا ہے، عائشہ کو دل کا عطیہ دہلی کے رہائشی 69 سالہ ایک شخص نے کیا جو دماغی طور پر مردہ تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دل کی پیوند کاری کے بعد عائشہ پاکستان واپس آنے کیلئے تیار ہے اور وہ فیشن ڈیزائنر بننے کی خواہش رکھتی ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version