چین کے صدرشی جن پنگ اور امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان ملاقات ہوئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صدرشی جن پنگ اور امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کی ملاقات بیجنگ میں ہوئی۔
اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چند ماہ میں دونوں ممالک کی ٹیم نے بات چیت میں کچھ مثبت پیشرفت کی ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کو حریفوں کے بجائے شراکت دار ہونا چاہیے اور اختلافات محفوظ رکھتے ہوئے مشترکہ بنیاد پر کام کرنا چاہیے، چین پراعتماد اور خوشحال امریکا کو دیکھ کر خوش ہے، امید ہے کہ امریکا بھی چین کی ترقی پرمثبت نظریہ رکھے گا۔
چینی صدر نے مزید کہا کہ اب بھی بہت سے مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔