صوبائی محکمہ داخلہ نے چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لیے دو روز تک بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے والے پراجیکٹ بند کرنےکا حکم دے دیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے سی پیک کے علاوہ دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی کے معاملے پر ڈی آئی جی اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کو خط لکھ دیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے خط کے مطابق 2 دن میں بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے والے پراجیکٹ بند کر دیے جائیں گے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے اپنے خط میں بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے یا کرائے پر حاصل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق چینی باشندوں کی سکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑیوں کے لیے پہلے آگاہ کردیا گیا تھا۔