بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ کی عام انتخابات کے دوران اپنی باری کے انتظار میں کھڑے رہنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سابق بھارتی کپتان اور موجودہ ٹیم کے ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ نے بھارت میں عام انتخابات کیلئے بنگلورو کی ڈالرس کالونی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، اس سے قبل وہ بغیر پروٹوکول کے ووٹ کے انتظار میں قطار میں عام لوگوں کی طرح اپنی باری کا انتظار کرتے نظر آئے، سابق کرکٹر کی ووٹ ڈالنے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
راہول ڈریوڈ کی جانب سے سادگی اپنائے جانے پر صارفین انکے رویے پر حیرانگی کا اظہار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ نے کہا کہ ووٹنگ کے دوران کوئی پریشانی نہیں ہوئی، جمہوریت کے عمل کو جاری رکھنا بہت ضروری ہے اور میری دیگر افراد سے گزارش ہے کہ کہ وہ باہر نکلیں اور ووٹ دیں۔