پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور بی آر ٹٰی بس سروس کا مالی بحران سنگین ہونے کے بعد کلومیٹر کے حساب سے کرایہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور بی آر ٹی بس سروس کا مالی بحران سنگین ہوگیا اور اس کا خسارہ پانچ ارب روپے سالانہ تک پہنچ دیا ہے۔
صوبائی حکومت نے بی آر ٹی کو دی جانے والی سبسڈی آدھا کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے جبکہ مشیر خزانہ نے اخراجات کم نہ کرنے اور کرائے نہ بڑھانے پر بی آر ٹی حکام کی سخت سرزنش کی۔
انہوں نے بتایا کہ خسارے پر قابو پانے کے لیے حکومت نے بی آر ٹی کی جائیداد میں قائم دکانوں اور کلومیٹر کے حساب سے مسافروں کا کرایہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔