اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب کےدورےپرروانہ ہوگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے جب کہ ان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات ہوگی جس میں سرمایہ کاری اور ولی عہد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیراطلاعات عطاتارڑ اور وزیرخزانہ محمد اورنگزیب بھی سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کی آئی ایم ایف سربراہ کرسٹالیناجارجیوا سے بھی ملاقات متوقع ہے۔