سونے کی فی تولہ قیمت میں آج معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 44 ہزار 400 روپےکا ہوگیا ہے جب کہ 10 گرام سونےکا بھاؤ 514 روپےکم ہوکر 2 لاکھ 9 ہزار 534 روپے ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 6 ڈالر کم ہوکر 2317 ڈالر فی اونس ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2337 ڈالر فی اونس ہے۔