صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش مکمل کرلی گئی۔
پاک فوج نے مزار کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کا کام 4 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا۔
مزار کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش مکمل ہونے پر پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے مزار کا افتتاح کیا۔
انہوں نے مزار پر پھول رکھے اور شہید کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔کورکمانڈر پشاور نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور شہید کو خراج تحسین پیش کیا۔
مزار کے احاطے میں شہید کی زندگی کے حوالے سے یادگاری تصاویر اور زیر استعمال دیگر سامان بھی محفوظ کیا گیا ہے۔ مزار کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش پر کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ اور علاقہ کی عوام نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔