رہنما مسلم لیگ ن و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے نقاد شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی میرٹ پر واپسی ان کی بےگناہی کا ثبوت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک پیغام میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ان کے رفقاء کو طویل عرصہ تک نواز شریف کا ساتھ دینے کی پاداش میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ثاقب نثار گٹھ جوڑ نے نیب کو مخالفین کیخلاف تلوار کی طرح استعمال کیا، بانی پی ٹی آئی نے خود کہا تھا کہ شاہد خاقان جیل جانا چاہتے تھے ہم نے بھیج دیا۔