چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ نوازشریف، شہبازشریف، عبدالعلیم خان فارم 45 کے مطابق الیکشن ہار چکے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لئے شیرافضل مروت کا نام فائنل ہوگیا ہے، یہ بانی پی ٹی آئی کا اختیار ہے کون سے کھلاڑی کو کہاں کھلانا ہے، کسی ادارے یا سیاسی جماعت سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔
بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ اگر کوئی مذاکرات ہوئے تو میڈیا کو آگاہ کریں گے، مولانا فضل الرحمان سے بات چیت جاری ہے، امید ہے ہم اور مولانا فضل الرحمان اکٹھے ہوجائیں گے، الائنس کو مکمل کرنے کے ہم بہت قریب ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، ہمیں جلسوں کی اجازت بھی نہیں دیتے اور کہتے ہیں شکوہ بھی نہ کریں، تحریک انصاف ایک بڑی جماعت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج صرف پانچ وکلا کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیا گیا، آج قلم اور پن لیجانے کی اجازت نہیں دی گئی، بانی پی ٹی آئی پر سیاسی بنیادوں پر کیس بنایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ بھی نیب کا کیس ہے، صرف بانی پی ٹی آئی کے خلاف نیب کیسز درج ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نوازشریف کو کلین چٹ دی گئی، ایک ادارہ صرف اور صرف بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہے، شہبازشریف اور نوازشریف کو کلین چٹ دی گئی۔