ڈپٹی کمشنر کراچی نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

جے یو آئی نے نیو ایم اے جناح روڈ پر الیکشن نتائج کے خلاف جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس سے مولانا فضل الرحمان سمیت پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت نے خطاب کرنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر شرقی کا کہنا ہے جے یو آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ پر جلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ کے مطابق شہر میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر بڑے عوامی اجتماع کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

دوسری جانب ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے، مولانا فضل الرحمان جلسے سے خطاب کریں گے۔

اسلم غوری نے کہا کہ امید ہے سندھ حکومت بلاول بھٹو کی زبان کی پاسداری کرے گی، پرامن احتجاج آئینی حق ہے اور ہمیں آئینی حق استعمال کرنے کا پورا حق ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version