مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع سامبا میں جعلی مقابلے کے دوران کشمیری نوجوان کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کا بتانا ہے کہ باندی پورہ میں محاصرے کی آڑ میں دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا گیا جب کہ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں اپریل کے مہینے میں 8 کشمیریوں کو شہید کیا۔
کے ایم ایس کے مطابق شہید کشمیریوں میں سے پانچ کو جعلی مقابلوں میں یا دوران حراست شہید کیا گیا، اس کے علاوہ سیاسی کارکنوں، نوجوانوں اور طلبا سمیت 205 شہریوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔