لاہور میں پولیس اہل کاروں کو ٹارگٹ کرنے کا معاملہ پُراسرار رخ اختیار کرگیا ، پے درپے واقعات نے کئی سوال اٹھادیے۔
ٹکسالی گیٹ لاہور میں فائرنگ سے ایک اور کانسٹیبل جاں بحق ہوا، گزشتہ 10 روز میں لاہور میں ایک سب انسپکٹر سمیت 3 اہل کاروں کو شہید اور 2 کو زخمی کیا جا چکا ہے۔
گزشتہ شب کانسٹیبل پر فائرنگ کرنے والے مشکوک شخص کی تصویر بھی سامنے آگئی ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل پر فائرنگ کرنے والا شوٹر بھاٹی گیٹ کی طرف فرار ہوا تھا، کانسٹیبل ایک دکان پر کھڑا تھا کہ اچانک ملزم نے فائرنگ کردی۔
پولیس اہل کاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت ، پولیس اہل کاروں کو بلٹ پروف جیکٹ پہن کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔