خیبرپختونخوا اور پنجاب میں نئے گورنر کی تعیناتی کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جلد ہی خیبرپختونخوا اور پنجاب میں نئے گورنر تعینات ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی کو گورنر بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ پنجاب میں سردار سلیم حیدر کو گورنر بنایا جاسکتا ہے۔
سردار سلیم حیدر خان کا تعلق اٹک کی تحصیل فتح جنگ سے ہے جبکہ فیصل کریم کنڈی پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات ہیں۔
فیصل کریم کنڈی 2008 سے 2013 تک ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی رہے ہیں۔