مسلم لیگ ن کے شیخ جعفر مندوخیل کو بلوچستان کا گورنر نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ جعفر مندوخیل کو بلوچستان کا گورنر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وہ مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر ہیں۔
جعفر مندو خیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے مجھ سے رابطہ کیا، اور مجھے گورنر نامزد کرنے کے فیصلہ سے آگاہ کیا۔
جعفر مندو خیل کا کہنا ہے کہ صوبے اور وفاق کے درمیان ترقی اور خوشحالی کیلئے پل کا کردار ادا کروں گا۔