وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ججوں کی تعیناتی کے لیے آئینی ترمیم کی ہدایت کردی ہے۔
گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس کی مدتِ ملازمت 3 سال کرنے یا پھر سپریم کورٹ کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سے بڑھا کر 68 سال کرنے پر بھی باتیں سننے میں آرہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ تاہم ابھی تک بطور وزیرِ قانون اس پر انہیں کام کی ہدایت نہیں ملی ، لیکن وہ اس معاملے کو مسترد نہیں کریں گے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ گزشتہ سال 21 اگست کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک جج نے اپنے گھر میں کیمروں کا بتایا تھا ۔ مگر اُس وقت ن لیگ کی حکومت نہیں تھی اور نہ ہی وہ وزیر تھے ، بلکہ نگران حکومت آچکی تھی۔