چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے بڑے انعام کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے روانگی سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔
محسن نقوی نے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک ایک لاکھ ڈالر انعام دینےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا امید ہے ہمارےکھلاڑی اس بار پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جبکہ اس سے قبل قومی ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران کیا جائے گا۔