پاکستانی اداکارہ در فشاں سلیم کو خاتون مداح کی جانب سے چہرے پر بوسہ دینے کی مختصر ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔
مذکورہ ویڈیو مقبول ڈرامے عشق مرشد کے پریمیئر کی ہے جس میں ڈرامے کی ہیروئن درفشاں سلیم اور ہیرو بلال عباس خان نے شرکت کی۔
ڈرامے کا پریمیئر 3 مئی کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہوا، جس میں بلال عباس اور در فشاں سمیت دیگر کاسٹ نے شرکت کی۔
ڈرامے کی آخری قسط کو بھی تین مئی کو سنیما میں دکھایا گیا تھا۔
پریمیئر کے دوران مداحوں کو بلال عباس اور در فشاں سلیم کے ساتھ سیلفیاں اور ویڈیوز بناتے دیکھا گیا، اسی دوران ایک خاتون نے اداکارہ کے ساتھ سیلفی بنوائی۔
خاتون نے سیلفی بنانے کے بعد درفشاں سلیم کو گال پر بوسہ دے ڈالاجس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بعدازاں دیکھا گیا کہ اس حرکت کے بعد اداکارہ فوراً خود کو مداح سے دور کرتی ہیں اور تیزی سے ہجوم سے نکل جاتی ہیں۔
خاتون مداح کی اس حرکت کو سوشل میڈیا صارفین نے غیر اخلاقی قرار دیا اور کہا کہ لوگوں کو اداکاروں کی پرائیویسی کا خیال رکھنا چاہیے۔