وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ فارم 47 کی حکومت اور ان کے غیر قانونی نوٹیفائیڈ گورنر کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی تقریب حلف برداری میں شریک نا ہونے سے متعلق وزیراعلیٰ نے کہا کہ گورنرکی حلف برداری تقریب اتنی ضروری نہیں تھی کہ اپنا وقت ضائع کرتا، اس سے قبل بھی فارم 47 پر آنے والوں کی حلف برداری میں شرکت نہیں کی۔

دوسری جانب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ اور وزیراعلیٰ کو حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی تھی مگر شاید وزیراعلیٰ مصروفیات کی وجہ سے تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے بطور گورنر کے پی عہدے کا حلف لیا تھا، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ان کے عہدے کا حلف لیا تھا۔

Leave A Reply

Exit mobile version