وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لیے جانے کے خبروں کی تردید کردی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں روٹی کی قیمت 16 روپے اور نان کی 20 روپے قیمت برقرار ہے، شہر میں نان اور روٹی کی قیمتیں نوٹیفکیشن کے مطابق رہیں گی۔
ضلعی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ عدالتی حکم کے بعد روٹی کا وزن 120 گرام کی بجائے 100 گرام ہوگا جب کہ ڈی سی نے اسلام آباد کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو دوبارہ ناناور روٹی قیمتوں کی انسپکشن کی ہدایت کی ہے۔
انتظامیہ نے کہا کہ شہریوں سے بھی درخواست ہے کہ وہ 100 گرام روٹی 16 روپے اور 120 گرام نان 20 روپے میں خریدیں۔
اس سے قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد میں 16 روپے روٹی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی خبر سامنے آئی تھی۔
یاد رہے کہ نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر نے ڈپٹی کمشنر کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔