پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے وفد کے ہمراہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں عمر ایوب کے ہمراہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور رؤف حسن بھی موجود تھے۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے اور اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

سفارت خانےکے مطابق معیشت کی بحالی و اصلاحات کے لیے جاری امریکی حمایت اور انسانی حقوق و علاقائی سکیورٹی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں امریکی سفیر نے پاکستانی عوام کے مستحکم اور محفوظ مستقبل کے لیے دور رس معاشی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔

سفارت خانے کے مطابق امریکی سفیر نے پاک امریکا مشترکہ مفادات، مواقع اوریکساں اہداف کا ذکر کیا، ماحولیاتی تغیرکے لیےگرین الائنس فریم ورک کے منصوبوں کو تیز کرنے کی بھی بات کی۔

امریکی سفیر سے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نےکہا کہ دفتر خارجہ کے ذریعے امریکی سفیر کی جانب سے ملاقات کا کہا گیا تھا، ہم نے اس ملاقات کے لیے آج وقت دیا۔

عمر ایوب نے کہا کہ امریکی سفیر اور پولیٹیکل آفیسر ملاقات میں موجود تھے، پاکستان تحریک انصاف نے امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی پربات کی۔

عمر ایوب خان نے کہا کہ امریکی سفیر سے براہ راست بات کی ہے کہ کسی ملک کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے، ہم نے بارہا کہا کہ یہ پاکستان کے اندرونی مسائل ہیں۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم نےکہا ملک میں رول آف لا ہونا چاہیےجس سےسرمایہ کاری آئےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ سائفر معاملہ عدالت میں ہے اس کو بار بار دہرانا مناسب نہیں، امریکی سفیر یا کسی غیرملکی کے سامنے اپنے تحفظات نہیں رکھیں گے۔

عمر ایوب نے کہا کہ لندن پلان کے تحت بانی پی ٹی آئی کو ہٹایا گیا۔

Leave A Reply

Exit mobile version