ملتان میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی پر عدالت کے باہر بھائیوں نے تشدد کیا اور اس کے شوہر اور رشتہ داروں کو بھی مارا پیٹا۔
پولیس کے مطابق ملتان کی رہائشی عاصمہ نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، وہ آج اپنے شوہر کے ساتھ سول کورٹ میں 164 کا بیان ریکارد کرانے کے لیے کچہری پہنچی تو اس کے بھائی پہلے سے ہی کچہری کے مرکزی دروازے کے باہر کھڑے تھے، انہوں نےلڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اغوا کرنے کی کوشش کی۔
اطلاع ملتےہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور تشدد کا نشانہ بنانے اور اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے والے دو بھائیوں کو گرفتار کرکے عاصمہ کو سول کورٹ پیش کیا جہاں بیان ریکارڈ کروانے کے بعد عدالت نے عاصمہ کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔