ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ اسمبلی کی 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کا مطالبہ کردیا۔
ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی اور وزیرداخلہ سندھ ضیالنجار سے ایم کیو ایم وفد نے ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم کی طرف سے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی، افتخار عالم اور جمال احمد شامل تھے۔
ذرائع ملاقات میں سندھ اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جس دوران ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی کی 14قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کا مطالبہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ، تعلیم، صحت، صنعت اور بلدیات کی چیئرمین شپ کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے اس معاملے پر لیڈرشپ سے مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا ۔