پاکستانی اداکارہ امر خان کا کہنا ہے کہ جب وہ بھارت گئیں تو ایسا لگا شاہ رخ خان بانہیں پھیلائے ان کے منتظر ہوں گے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔
حال ہی میں نجی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستانی اداکارہ امر خان نے بھارت ٹرپ کے احوال پر گفتگو کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں یونیورسٹی کی طرف سے بھارت جارہی تھی، بچپن سے مجھے بالی وڈ کا بے حد کریز تھا، بھارت پہنچی تو مجھے لگ رہا تھا کہ کوئی شاہ رخ خان بانہیں پھیلائے کھڑا ہوگا اور میں ثمرن بنی پلیٹ فارم پر دوڑ رہی ہوں گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔
امر خان نے ہچکچاتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں اندازہ کہ مجھے یہ بات کہنی چاہیے یا نہیں لیکن وہاں میلے کچیلے سے تیل لگائے ہوئے لوگ تھے جن کے پسینے بہہ رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خاصی حیرانی ہوئی اگرچہ میں اس وقت خود بھی زیادہ خوبصورت نہیں تھی میرا فوکس میری اسٹڈیز تھی نہ کہ میرے لکس لیکن بھارت کا ٹرپ ایک ایسا ٹرپ تھا جو بہت غربت سے بھرپور تھا۔