صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اور بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔
پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں دن میں درجہ حرات میں اضافےکا امکان ہے جب کہ پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اوربارشوں کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے ترجمان کا کہنا ہے کہ خیبر پختو نخوا میں 8 سے 12 مئی تک گرد آلود ہوائیں چلنے اوربارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 10 سے 11مئی کے دوران سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں بارش متوقع ہے۔