وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 9 مئی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے فورم سے سانحہ 9 مئی پر خصوصی پیغام دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس می‍ں 9 مئی واقعےکی مذمت کی جائےگی، کابینہ اجلاس میں شہداء سے اظہار یکجہتی کیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 9 مئی کو سیاہ دن قرار دیا جائےگا، وفاقی کابینہ 9 مئی کوپارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوری رویوں کے فروغ پر زور دےگی۔

Leave A Reply

Exit mobile version