ملک بھر کے بین الاقوامی ائیرپورٹس پر حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

حکام کے مطابق کراچی ائیرپورٹ سمیت ملک بھر کے بین الاقوامی ائیرپورٹس پر حج آپریشن کا آغاز بدھ کی رات سے ہوگا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق کراچی ائیرپورٹ سے پہلی حج پرواز بدھ کی رات پونے دو بجے روانہ ہوگی۔

حکام کے مطابق روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین حج کی امیگریشن سعودی حکام کراچی میں ہی کریں گے،کراچی میں امیگریشن کے بعد سعودی عرب میں عازمین کی امیگریشن نہیں ہوگی۔

وزارت مذہبی امور کے حکام کے مطابق سعودی امیگریشن کے لیے ائیرپورٹ پر خصوصی کاؤنٹربنائےگئے ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version