نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مچل سینٹنر نے آئی پی ایل میں موقع نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
مچل سینٹنر 2018 سے آئی پی ایل میں چنائی سپر کنگز کے ساتھ ہیں، اب تک انہوں نے صرف16 میچز کھیلے۔
رواں سیزن میں مچل سینٹنر کو صرف ایک میچ کھلایا گیا ہے، کیوی کرکٹر نے میچز سے باہر بیٹھنے کو مایوسی قرار دیا ہے۔
آئی پی ایل کی وجہ سے مچل سینٹنر پاکستان کا دورہ کرنے والی نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بھی شامل نہیں تھے۔
چنئی سپر کنگز کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں مچل سینٹنر نے کہا کہ میرے خیال میں ہر وقت نہ کھیلنا چیلنج ہوتا ہے، بعض اوقات یہ مایوس کن بھی ہوتا ہے لیکن فوکس رہنے کی کوشش ہوتی ہے۔
مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ دوسرے کھلاڑیوں کی مدد کروں ، جب آپ کو موقع ملے تو پھر آپ کو ٹیم کے لیے اچھا کرنا چاہیے۔