پاک فوج کی لاہور اور پشاور کورز میں افسروں اور جوانوں کو رینکس اور اعزازات دینے کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور کور کی رینکس اور اعزازات دینے کی تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا تھے۔
تقریب میں فوجی افسروں اور جوانوں کوستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔
25 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری،27 کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا، 18 شہید سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، شہدا کے تمغے ان کے اہلخانہ نے وصول کیے۔
تقریب میں فوج کے اعلیٰ افسران اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہلخانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
دوسری جانب پشاور کور میں بھی رینکس اور اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں 5 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری اور 15 افسران کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 4 جونیئر کمیشنڈ آفیسرز اور 29 سپاہیوں کے رشتہ داروں کو تمغہ بسالت دیا گیا۔