وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ 9 مئی پر بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کابینہ اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح طورپرکہا 9 مئی واقعات میں ملوث افراد معافی مانگیں، اب معافی مانگنا یا نا مانگنا بانی پی ٹی آئی کی مرضی ہے البتہ بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے۔
وزیر دفاع نے کہا افسوسناک بات یہ ہے کہ شہدا کو نشانہ بنایا گیا، قومی ہیروز کے مجسموں کو مسمار کرکے کیا پیغام دیا گیا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کسی شخص کی انا نہیں ملک کی انا کی بات ہے اور 9 مئی کو جو ہوا وہ پاکستان کی انا اور آبرو پر حملہ تھا۔