انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 278 روپے 20 پیسے ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی اختتامی قیمت 278 روپے 10 پیسے تھی۔ آج انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 3 پیسے کم ہوکر 279 روپے 11 پیسے ہے۔