چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد داؤد بڑیچ کا کہنا ہےکہ آزادکشمیر میں ایک سال سے بجلی کی قیمت نہیں بڑھائی گئی، احتجاج سے نمٹنےکیلئے آزاد کشمیر پولیس ہی کافی ہے۔

مظفرآباد میں میڈیا سےگفتگو میں چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد داؤد بڑیچ کا کہنا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی احتجاج سے نمٹنےکے لیے آزادکشمیر پولیس ہی کافی ہے۔

چیف سیکرٹری آزادکشمیرکا کہنا تھا کہ پن بجلی منصوبوں کے معاہدوں پر پیشرفت ہو رہی ہے، ہر مسئلےکا حل مذاکرات سے نکل سکتا ہے۔

محمد داؤد بڑیچ کا کہنا تھا کہ بجلی اصل پیداواری لاگت پر دینے میں تکنیکی پہلو ہیں، جن پر غور کرنا ہوگا۔

Leave A Reply

Exit mobile version