پیپلز پارٹی کے رہنما سردار سلیم حیدر خان نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
گورنر پنجاب کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سمیت دیگر شریک ہوئے۔
سردار سلیم حیدر کا تعلق ضلع اٹک سے ہے اور وہ سابق وفاقی وزیر بھی رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر بھی ہیں۔
سردارسلیم حیدرخان معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز بھی رہ چکے ہیں، وہ وزیر مملکت برائے دفاع اور دفاعی پیدوار بھی رہ چکے ہیں۔
وہ 2008 میں اٹک سے این اے 59 سے ایم این اے منتخب ہوئے۔