کراچی میں تندور مالکان نے کمشنر کراچی کے احکامات ہوا میں اڑا دیے اور روٹی سستی نہ کی۔
شہر میں کمشنر کراچی کے روٹی 12 روپے اور نان 17روپے کرنے کے نوٹیفکیشن پر عمل نہیں ہوسکا۔
تندور مالکان کا کہنا ہے کہ آٹا سستا ملے گا تب ہی روٹی بھی سستی ہوگی، کمشنر کراچی نے بغیر مشاورت فیصلہ صادر کردیا۔
ادھر کراچی گروسرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فلور ملز دکان پر آٹا 100 روپے کلو پہنچا رہے ہیں، جوڑیا بازار سے آٹے کی بوری طارق روڈ لانے کا کرایہ 100 روپے ہے، تھیلی اور دیگر اخراجات بھی ہیں جب کہ بازار میں ڈھائی نمبر آٹا 120 روپے کلو اور فائن آٹا 140 روپے کلو ہے۔