انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر کی قمیت 8 پیسے کم ہوئی ہے۔
انٹربینک میں 8 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوا ہے۔گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 25 پیسے ہے۔