جاپان نے پاکستان کو اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں شکست دیتے ہوئے ٹرافی جیت لی ۔

تفصیلات کے مطابق کھیل کے چوتھے کواٹر میں مقابلہ 2-2 سے برابر تھا تاہم وقت مکمل ہونے پر میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آوٹ پر کیا گیا ۔ جاپان نے پاکستان کے خلاف 5 میں سے 4 گول داغے جبکہ پاکستان 5 پینلٹی شاٹس میں سے صرف ایک ہی گول کر سکا اور جاپانی کیپر نے پاکستان کے تمام وار ناکام بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو بھاری مارجن سے جیت دلوائی ۔

پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی اعجاز احمد نے پاکستان کی جانب سے پہلا گول 34 منٹ پر کیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی عبدالرحمان نے فائنل گیم کے تیسرے کوارٹر کے 37ویں منٹ میں جاپان کے خلاف دوسرا گول کیا۔

میچ شروع ہوا تو جاپان نے پاکستان کے خلاف پہلا گول کرکے برتری حاصل کی اور یہ گول کھیل شروع ہونے کے 12 ویں منٹ پر کیا گیا ۔

Leave A Reply

Exit mobile version