ملک بھر میں رواں ہفتے سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔

فیصل آباد میں صرف 15 دن میں چکن کی قیمت میں 50 فیصد تک کمی ہوگئی، جس سے گوشت 800 روپے سے کم ہو کر 400 روپے کلو پر آگیا۔

پولٹری مالکان کے مطابق مرغی میں بیماریوں کی منفی افواہوں سے مارکیٹ کریش ہوئی جس سے انہیں لاکھوں کا نقصان ہورہا، دوسری جانب شہری قیمتوں میں کمی باعث خوش ہیں۔

چکن کی قیمتوں میں کمی سے دکاندارو کا کاروبار بھی خوب چل نکلا، دکانداروں کا کہنا ہے کہ مانگ بڑھ گئی ہے، ہمارے پاس آگر پہلے 3،4 سو کلو گوشت بکتا تھا تو اب ایک ہزار سے 12 سو کلو گوشت بک رہا ہے۔

دوسری جانب فیصل آباد کے فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر مردہ مرغیوں کی فروخت کا مکروہ دھندہ بے نقاب ہوگیا، محکمہ فوٓڈ اتھارٹی کی کاروائی 23 من سے زائد مردہ مرغیوں کی سپلائی ناکام بنا دی۔

Leave A Reply

Exit mobile version