قومی ہاکی ٹیم کو اذلان شاہ ہاکی کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے خراج تحسین پیش کیاہے تاہم کل وطن واپسی پر ان کا بھر پور استقبال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ہاکی ٹیم کل ملائیشیا سے لاہور پہنچے گی اور اس موقع پر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود ٹیم کا خود استقبال کریں گے اور استقبال کو شاندار بنانے کیلئے تیاریاں بھی شروع کر دی گئیں ہیں ۔

یاد رہے کہ اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل میچ آج پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان کو پینلٹی شوٹس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، مقابلہ 2-2 سے برابر رہا جس پر میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹس پر کیا گیا ، پاکستان کی جانب سے 5 میں سے صرف ایک ہی گول کیا جا سکا جبکہ جاپان نے 5 میں سے 4 گول پاکستان کے خلاف داغے اور جیت حاصل کی ۔

Leave A Reply

Exit mobile version